426971 451102 updates

ٹرین میں دوران سفر خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش، مسافر ڈاکٹر کی مدد

کراچی: رحمان بابا ایکسپریس میں دوران سفر خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔
Untitled 2026 02 04T192514.981
ریلوے پولیس کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس انجن خراب ہونے کی وجہ سے دھابیجی سٹیشن پر کھڑی تھی اس دوران خاتون نے بچی کو جنم دیا ۔

ریلوے پولیس نے بتایا کہ ٹرین میں سفر کرنے والے ڈاکٹر نے خاتون کو طبی مدد فراہم کی۔

ریلوے پولیس کے مطابق ماں اوربچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، جنہیں‌مکمل طبی سہولت میں مدد دی گئی ہے.

مسافروں نے بھی انوکھے واقعہ پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئےخاندان کے موجود افراد کو مبارکباد پیش کی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں