سرگودھا:جائیداد کے تنازعہ پر دیورنے بھابھی کو 2 بیٹیوں سمیت قتل کر دیا، ملزم کے چھریوں کے وار سے 3 بھتیجیاں بھی زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کا بھائی کی وفات کے بعد بھابھی سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا،جس پرآج ہونے والی تلخ کلامی کے بعدملزم نے چھریوں کے وار کرکے بھابھی قمر بتول، 15 سالہ مریم اور 21 سالہ علیشبہ کو قتل کردیا۔
ملزم کے پے درپے وار سے22 سالہ نمرہ، 17 سالہ زینب اور 19 سالہ مافیہ چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئی ہے،ملزم واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تھانہ صدر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔