Untitled 2025 05 11T000421.349

پولیس مقابلہ میں‌ہلاک شہری کی بیوہ 2 سال بعد ایس ایچ او سمیت 11اہلکاروں‌کے خلاف مقدمہ درج کرانے میں‌کامیاب

ملتان:بورے والا میں‌2 سال قبل ہونے والے پولیس مقابلے کی طویل انکوائری کے بعد ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف تھانہ ایف آئی اے ملتان میں‌مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

ایف آئی اے ملتان میں‌درج مقدمہ کے مطابق خالدہ پروین بیوہ محمد آصف (مرحوم) ذات کمبوہ ساکن چک نمبر 525/ای بی تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی نے شکایت درج کرائی اور الزام لگایا کہ اس کے شوہر محمد آصف قانون کی پاسداری کرنے والے شہری تھے اور ان کے خلاف کسی بھی تھانے میں کوئی مقدمہ درج نہیں تھا اور نہ ہی کہیں کوئی کارروائی زیر التواء تھی۔Untitled 2025 05 11T002436.873

6 اپریل 2023ء کو تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا ضلع وہاڑی میں تنویر احمد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 434/23 بجرم 392 تعزیرات پاکستان درج کیا گیا اور اسی دن نامعلوم افراد کے خلاف درج اس مقدمہ کے سلسلے میں مظہر فرید اے ایس آئی تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا نے ایک جعلی اور خود ساختہ واقعہ منظم کیا اور اس کے شوہر محمد آصف اور ایک شخص محمد شعبان ولد محمد صابر کو ملوث کرایا۔

اسی روز جب اس کا شوہر بازار سے سودا سلف لینے گیا تو اس کے شوہر کو اس مقدمہ میں غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا گیا اور تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا میں نامعلوم افراد کے خلاف درج دیگر مقدمات نمبر 06، 173، 217، 277، 330، 383، 397، 398/2023 میں بھی بغیر کسی قانونی جواز اور شناختی پریڈ کے نامزد کر دیا گیا۔

اس کے شوہر محمد آصف اور محمد شعبان مقدمہ نمبر 434/23 میں تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر تھے کہ 19 اپریل 2023ء کی شب تاریکی میں تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا کے پولیس اہلکاروں نے محمد آصف اور محمد شعبان کو چک نمبر 521/ای بی کے علاقے میں مقدمہ نمبر 434/23 میں جعلی اور من گھڑت برآمدگی کے بہانے لے جا کر جعلی پولیس مقابلہ بنایا۔جعلی پولیس مقابلے میں اے ایس آئی مظہر فرید نے اس کے شوہر محمد آصف کی دائیں ٹانگ پر گولی مار دی اور اسے ڈی ایچ کیو وہاڑی لے گئے، جہاں محمد آصف زخموں کی تاب نہیں لاتے ہوئے چل بسے۔

مدعیہ خالدہ پروین کی درخواست پر، ایف آئی اے اے سی ملتان کی انکوائری نمبر 1148/2024 تعزیر اور دوران حراست موت ایکٹ، 2022ء کے تحت درج کی گئی اور تفتیشی افسر کو تفویض کی گئی۔ انکوائری کے دوران شکایت میں لگائے گئے الزامات میں‌تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا کےانسپکٹر/ایس ایچ او ناصر محمود، اے ایس آئی مظہر فرید، اے ایس آئی محمد عاطف، ڈرائیور کانسٹیبل محمد عمران، کانسٹیبل احسن امین،کانسٹیبل نوید عرفان، کانسٹیبل محمد اقبال، کانسٹیبل سیف اللہ، کانسٹیبل عبد الوحید ، کانسٹیبل محمد سرور اور ڈرائیور کانسٹیبل مجید رشید کے خلاف ثابت ہوئے۔

انکوائری مکمل ہونے کے بعد مجاز اتھارٹی نے مذکورہ بالا 11 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اجازت دے دی۔ چنانچہ مقدمہ بجرم 302/34/109 تعزیرات پاکستان r/w سیکشن 9 تعزیر اور دوران حراست موت (انسداد اور سزا) ایکٹ، 2022ء کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کی کاپیاں متعلقہ کوارٹر کو بھیجی جا رہی ہیں۔

Untitled 2025 05 10T235611.880دریں‌اثناء عمر صیام ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چوہدری محمد آصف سندھو ایڈووکیٹ کی ٹیم نے جعلی پولیس مقابلہ کیس میں پہلی ایف آئی آر درج کروانے کا یہ تاریخی کارنامہ ثابت قدمی اور سچ کی تلاش کی طاقت کی عکاسی کرتا ہے۔ہم سب مل کر انصاف کی جدوجہد اور اپنے رہنما اصولوں کی پاسداری کے لیے پرعزم ہیں۔ ایسے لگن اور جذبے سے سرشار لوگوں کے درمیان کام کرنا واقعی حوصلہ افزاءہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں