WhatsApp Image 2026 10 13 at 05.06.51

ایشیا پیسیفک علاقائی کانفرنس میں پاکستانی گلیشیئر پگھلنے کے بحران پر آواز بلند

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہ ایشیا پیسیفک ریجنل یوتھ کانفرنس (RCOY APAC 2026) میں پاکستان کے نو نوجوانوں پر مشتمل وفد نے ملک کی نمائندگی کی۔

اس وفد نے نوجوانوں کی قیادت میں قائم تنظیم "یوتھ کلائمٹ ایکٹوسٹس پاکستان” (YCAPK) کے پلیٹ فارم سے شرکت کی۔
WhatsApp Image 2026 10 13 at 05.06.51 1
اس اہم 4 روزہ علاقائی کانفرنس میں ایشیا پیسیفک کے 28 ممالک کے نمائندگان نے ماحولیاتی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر "ریجنل یوتھ اسٹیٹمنٹ” (علاقائی یوتھ اعلامیہ) تیار کیا گیا، جسے عالمی یوتھ کانفرنس (COY) میں حتمی منظوری کے بعد آئندہ عالمی ماحولیاتی سربراہی اجلاس COP31 میں پیش کیا جائے گا۔

یوتھ کلائمٹ ایکٹوسٹس پاکستان (YCAPK) بنیادی طور پر نوجوانوں اور خاص طور پر خواتین کی قیادت میں کام کرنے والی ایک تنظیم ہے، جس کا مقصد پاکستانی youth کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور وسائل سے آگاہ کرنا ہے۔

یہ تنظیم گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOFs) کے خطرات پر احتجاج، عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف پیش کرنے، اور متاثرہ دور دراز علاقوں میں کلائمٹ کیمپس کے انعقاد میں پیش پیش رہی ہے۔ اس کے علاوہ YCAPK نے پاکستان میں غیر رسمی ماحولیاتی تعلیم کی صورتحال پر سروے اور تحقیق بھی کی ہے۔WhatsApp Image 2026 10 13 at 05.06.51 2

کانفرنس کے دوران YCAPK نے اپنا ایک خصوصی اسٹال قائم کیا جس میں ایشیا پیسیفک میں پاکستان کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز کو اجاگر کیا گیا۔ تنظیم کی جانب سے "نیپال سے پاکستان: گلیشیئرز کا پگھلنا اور ہماری خطے کی صورتحال” کے عنوان سے ایک ضمنی تقریب (Side Event) کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اجلاس کے دوران یونیسیف (UNICEF)، پلان انٹرنیشنل، اور آئسی موڈ (ICIMOD) جیسے عالمی اداروں کی جانب سے بھی سائیڈ ایونٹس منعقد کیے گئے۔ پاکستانی وفد نے مختلف پینل مباحثوں کی صدارت اور میزبانی کی، اقوام متحدہ کے سمولیٹو اجلاسوں میں حصہ لیا اور غازی پور، بنگلہ دیش میں واقع کلائمٹ چینج سینٹر کا دورہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں