mobile phone 5

بچوں کے متعلق قابل اعتراض مواد، اے آئی نے 3 پاکستانی گرفتار کرا دئیے

لاہور:آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے گوجرانوالہ قصور اور فیصل آباد سے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
Untitled 2026 02 07T165013.485
این سی سی آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ملزموں کے موبائل فون میں بچوں سے متعلق قابل اعتراض مواد پایا گیا، ایک ہی دن میں فیصل آباد، گوجرانوالہ اورقصور سے ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

حکام کے مطابق اے آئی نے امریکی ایجنسی کو بتایا کہ مذکورہ ملزم مشکوک حرکات میں ملوث ہیں، اے آئی نے ملزموں کے موبائل سے مشکوک لنکس این سی سی آئی کو بھیجے۔ جس پر چھان بین میں‌ملزموں کے موبائل فون میں بچوں سے متعلق قابل اعتراض مواد پایا گیا۔

این سی سی آئی اے حکام نے کہا کہ موبائل فون قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی، اے آئی نے ملزموں کے موبائل فون کا ڈیٹا اکٹھا کیا اور تجزیہ کرکے رپورٹ بھیجی۔

اپنا تبصرہ لکھیں