اسلام آباد:یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے خلاف آل پاکستان ورکرز الائنس نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس عارف شاہ کا کہنا ہے اسلام آباد زونز کے ملازمین ہیڈ آفس کے سامنے اور دیگر ملازمین پریس کلبز کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔
مرکزی سیکریٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس نے کہا ہے ڈیلی ویجرز ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
الائنس نے ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے اور دھرنے دینے کا عندیہ بھی دے دیا۔