408669 8861626 updates

امریکا: ٹیکساس میں سیلاب اور بارشوں‌سے تباہی، 51 افراد ہلاک، 27 لڑکیاں لاپتہ

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔مقامی حکام نے بتایا کہ ٹیکساس میں گوادالوپے دریا کے کنارے شدید بارشوں کے نتیجے میں اچانک سیلاب آ گیا، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی۔ مرنے والوں میں 28 بالغ اور 15 بچے شامل ہیں۔

ٹیکساس میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے اور مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مکانات، سڑکوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ درخت گرنے سے راستے بند ہو گئے، مختلف حادثات میں15 بچوں سمیت 51 افراد ہلاک ہوگئے۔

کیر کاؤنٹی میں 43 اور برنیٹ کاؤنٹی میں تین افراد ہلاک ہوئے، دریا کنارے لگے سمر کیمپ میں شریک تقریباً 27 لڑکیاں لاپتا ہوگئیں، جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔متاثرہ علاقوں سے 850 افراد کوریسکیو کیا گیا، اس کے علاوہ لوگوں کو متاثرہ علاقوں میں نہ جائے کی ہدایت بھی کی گئی۔

مزید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ پر کئی کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت نافذ ہوگئی، گورنر نے صدر ٹرمپ سے وفاقی ایمرجنسی کا مطالبہ کر دیا۔
us flood
امریکی صدرکا کہنا ہے ٹرمپ انتظامیہ ٹیکساس انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے ۔ میلانیا اورمیں سانحے سے متاثرہ ہونے والے تمام خاندانوں کے لیے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے طوفانی سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے ٹیکساس میں طوفانی سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ریسکیو ٹیمیں فلڈ میں پھنسے لوگوں کی جانیں بچانے میں کامیاب ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں