راولپنڈی:بیٹے کی منگیتر اوربھتیجی کو مبینہ طورپر شادی سے انکارکرنے پرچچا نے زہر دیکر قتل کر ڈالا اور لاش دفنا دی۔
راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کی حدود میں لڑکی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر چچاکی جانب سےقتل کرنے کی اطلاع پرپولیس نے کارروائی شروع کر دی.
پولیس کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے چچا نے زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کیا، لڑکی کی منگنی چچا کے بیٹے کے ساتھ طے ہوئی تھی لیکن لڑکی 3 فروری کو گھر چھوڑ کرچلی گئی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کو اس کا چچا رضامند کر کےاپنے گھر لایا اور کمرے میں بند کر دیا، لڑکی کو مبینہ طور پر زہریلی گولیاں دی گئیں جس سے اس کی موت واقع ہو گئی، ملزم نے قتل کے بعد لڑکی کی تدفین کر دی تھی۔
مقدمہ کے مطابق پولیس نے مقتولہ کی قبر کشائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے، مقتولہ کے چچا اور والد کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔