WhatsApp Image 2025 02 19 at 23.44.52 1

اقوام متحدہ کا پاکستان میں شاہراؤں پر حادثات میں کمی پر اظہار اطمینان کا دعویٰ

رباط:وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نےمراکش میں اقوام متحدہ کے عہدیداروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں‌ہیں۔

سماءنیوز کے مطابق علیم خان نے بتایا کہ پاکستان میں زرائع مواصلات کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے۔موٹر ویز پر ایم ٹیگ اور ای ٹکٹنگ کا مؤثر نفاذ کیاجارہاہے.

یو این نمائندوں نے پاکستان میں شاہراؤں پر حادثات اور اموات میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نےمراکش دورہ میں‌یورپی کمیشن کے لیے یو این کی ایگزیکٹو سیکرٹری ٹٹیانا مولکین اور یو این سیکرٹری جنرل کے نمائندے جان ٹوڈٹ نے الگ الگ ملاقات بھی کی ہے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے یو این نمائندوں کو پاکستان کے مواصلاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ موٹرویز پر ایم ٹیگ اور ای ٹکٹنگ کا مؤثر نفاذ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کے تحفظ کے لیے قومی شاہرات پر ایکسل لوڈ کی پابندی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ پاکستان میں زرائع مواصلات کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جارہا ہے۔اس طرح موبائل ایپ کے ساتھ ٹریول ایڈوائزی۔ سڑکوں کی صورتحال اور موسمیاتی اطلاعات جیسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یو این نمائندوں نے پاکستان میں روڈ سیفٹی کے اقدامات میں اضافےاور شاہراؤں پر حادثات میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ٹٹیانامولکین نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان میں ذرائع آمدورفت کو محفوظ بنانے کا خواہا ں ہے۔

جان ٹوڈٹ نے شاہرات کو محفوظ بنانے اور روڈ سیفٹی کے عالمی معیارپر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام ملکوں کو روڈ سیفٹی یقینی بناناضروری ہے.ملاقات میں موجودہ عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے چوتھی منسٹریل کانفرنس پر اظہار اطمینان کیا اور کہا ترقی پذیر ممالک اس سےزیادہ مستفید ہو سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں