959338 59954338

مری ایکسپریس وے پر گاڑی میں‌آگ بھڑکنے کا تیسرا واقعہ، ہائی ایس جل کر خاکستر

مری: ایکسپریس وے پر راولپنڈی سے آنے والی ٹیوٹا ہائی ایس میں دورانِ سفر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
WhatsApp Image 2026 04 08 at 11.13.22
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں ہائی ایس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مری ایکسپریس وے پر گاڑیوں میں آتشزدگی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، جس پر مسافروں اور شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واقعے کے دوران انتظامیہ کے بروقت موقع پر نہ پہنچنے کے باعث ابتدائی امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی، بند یوٹرنز کی وجہ سے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں ملتان کے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد شاہراہ پر حفاظتی انتظامات اور ہنگامی رسپانس کے نظام پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں