WhatsApp Image 2025 02 03 at 02.30.43

ملتان کے قانون دان خاندان کا سپوت کینیڈاکی لبرل پارٹی کا عہدیدار منتخب

کینیڈا: پاکستانی سماجی تنظیم وائی ایل پی کینیڈا چیپٹر کے سینیئر رہنما، معروف قانون دان، ملتان کے معروف علمی و قانونی گھرانے سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر وجاہت فیضان کو لبرل پارٹی آف کینیڈا کی انتخابی ضلعی ایسوسی ایشن (ای ڈی اے) میساکا کینیڈا کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ان کی یہ کامیابی کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد مسلم کمیونٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ اسی لئے ایک پاکستانی کی کامیابی کو مقامی سماجی و سیاسی حلقوں میں خاصا سراہا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں مقیم بیرسٹر وجاہت فیضان جو بیگم نگہت رفیع ایڈووکیٹ اور رفیع الزمان کے فرزند نیز ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدرمولوی سلطان عالم انصاری مرحوم کے بھانجے ہیں. جوہمیشہ کینیڈا اور پاکستان میں انصاف، مساوات اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔ اپنی حالیہ نامزدگی بارے انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ میں کینیڈا میں پاکستان اور اپنی کمیونٹی کی مؤثر نمائندگی کر سکوں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں