ملتان:وائس چانسلر ذکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس دور جدید کے مطابق بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے تاکہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق گریجویٹس تیار کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے.
انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے سالانہ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ سن کر دلی خوشی ہوئی ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس سے فارغ التحصیل سینکڑوں طلبہ و طالبات بینکنگ اور انڈسٹریز میں اعلیٰ عہدوں پر کام کر رہے ہیں جو نہ صرف انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ ذکریا یونیورسٹی کے لیے بھی ایسے لوگ کسی اعزاز سے کم نہیں ہیں.
ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر احمد تسمان پاشا نے کہا ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس نے دور جدید کی ضروریات کے مطابق اپنے کورسز کو اپ گریڈ کیا ہے جس کے باعث ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو بینکنگ اینڈ انڈسٹریز میں سب سے زیادہ جابز آ فر ہو رہی ہیں انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے فارغ التحصیل سینکڑوں طلبہ اس وقت بینکنگ سیکٹر اور انڈسٹریز میں اعلی عہدوں پر فائض ہیں جو ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے لیے ایک اعزاز ہے اور یہ لوگ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے برانڈ ایمبیسڈرز ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہمارے دو پروگرامز بی ایس ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور بی ایس ڈیجیٹل فنانشل سروسز ایسے پروگرام ہیں جو بینکنگ سیکٹر اور انڈسٹریز کی آنے والی ضروریات کے مطابق ہیں انڈسٹری میں 4.0 انڈسٹری کے بعد 5.0 چل رہی ہے اور آنے والے دور میں 6.0 ہو جائے گی ہمیں اپنے سٹوڈنٹس کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہوگا تاکہ وہ آ نے والے حالات کا مقابلہ کر سکیں موجودہ دور آئی ٹی کی ترقی اور ارٹیفیشل انٹیلیجنس کا دور ہے طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ وہ فیوچر پلاننگ کرتے وقت دور جدید کی ضروریات کے مطابق اپنی تعلیم اور ہنر پر فوکس کریں تاکہ وہ کامیاب زندگی گزار سکیں.
سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں ہر سمسٹر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران کو تعریفی شیلڈز دی گئی۔
تقریب میں معروف صنعتکار خواجہ محمد ریاض، چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اظہر بلوچ، بلیو کیس کیڈ کے اونر سلمان الطاف، ڈین فیکلٹی آف کامرس اینڈ بینکنگ ڈاکٹر ریحانہ کوثر، ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر نعمان عباسی، سابق ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمد حارث ملک، ڈاکٹر محمد عرفان، ڈاکٹر امداد اللہ گجر ،پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق شاہد ،پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن بچہ، مریم عارف کے علاوہ صنعتکاروں، بینکرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

