WhatsApp Image 2025 03 14 at 00.32.23

سرکاری سکول میں لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالا ٹیچر گرفتار

مانسہرہ: نواحی علاقہ لساں‌نواب میں سرکاری سکول کی لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

WhatsApp Image 2025 03 14 at 00.32.58پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں چند روز قبل سرکاری سکول میں زیر تعلیم لڑکی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی جس کے بعد متاثرہ لڑکی کےگھر والوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اور بھی کئی لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہيں بلیک میل کیا اور وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون بر آمد کر لیا گیا جبکہ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے ملزم سے تفتیش کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں