سویڈن:صبح سویرےسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،جس میںابتدائی طور پر10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے،فائرنگ کرنے والا اکیلا تھا،مزید کسی حملے کا امکان نہیں ہے۔
سویڈش پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کو فی الحال دہشت گردی کے طور پر نہیں دیکھ رہے، فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔