WhatsApp Image 2025 02 17 at 04.21.55

انسداد دہشت گردی عدالتوں‌کے نگران جج مقرر،سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹیوں‌کی تشکیل نو

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی۔

جسٹس ملک شہزاداحمد پنجاب کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کی نگران جج مقرر ،جسٹس مسرت ہلالی کے پی کے،جسٹس ہاشم کاکڑ بلوچستان کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے نگران مقرر، جسٹس صلاح الدین پنہور سندھ اور جسٹس عامر فاروق اسلام آباد کی اے ٹی سی عدالتوں کے نگران مقرر کر دئیے گئے.

سپریم کورٹ کی بلڈنگ کمیٹی کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کے سپرد کر دی گئی۔جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس عامر فاروق بلڈنگ کمیٹی کے ممبران ہونگے.

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آئی ٹی کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس میاں گل حسن آئی ٹی کمیٹی کے ممبران ہونگے، ریسرچ سینٹر کمیٹی کی سربراہی جسٹس شاہد بلال حسن کے سپرد کر دی گئی ۔
جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس عامر فاروق ریسرچ سنٹر کمیٹی کے ممبران ہونگے.جسٹس محمد علی مظہر لاء کلرک پروگرام کمیٹی کے سربراہ، جسٹس میاں گل حسن ممبر ہوں گے.

مختلف نوعیت کی چیمبر اپیلز سننے کیلئے پانچ ججز کو نامزد کر دیا گیا ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس ہاشم کاکڑ چیمبر اپیلز سنیں گے، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس شکیل احمد بھی مختلف نوعیت کی چیمبر اپیلز سنیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں