ملتان:اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے مطابق سرکل آفیسر ملتان رمضان شاہد نے محمد اسد سینئر کلرک سیشن جج کورٹ ملتان کو28لاکھ روپےہتھیانے کے مقدمہ میںاینٹی کرپشن ٹیم کے ساتھ گرفتار کر لیا.
اینٹی کرپشن کے مطابق شکیل نواز نے مقدمہ درج کرایاکہ اس کے بیٹے نے بی ایس کیاتو ایک وکیل کے ذریعے سینئرسول جج کے ریڈرمحمداسد سےرابطہ ہوا، جس نے اس کے بیٹے کو ہائیکورٹمیںکوارڈینیٹر کی ملازمت دلانے کے لئے 28 لاکھ روپے لئے اوربدلے میںچیک بھی دیالیکن ملازمت نہیںدلائی ہے.ا سلئے کارروائی کی جائے.
دریں اثناءاینٹی کرپشن ملتان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں تاکہ ان کو نشان عبرت بنایا جا سکے.
ترجمان اینٹی کرپشن وزیر خان لاشاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر /پی آراوٹو ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کہ ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہیں.