خان پور: پنجاب کے علاقے خان پور میں طالب علم سے زیادتی کے مقدمہ میں ملزم سکول استاد کو 27 سال 3 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
خان پور کی ماڈل کریمنل کورٹ نے طالب علم سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا.
عدالت نے مقدمہ نمبر 630/2025 میں جرم ثابت ہونے پر ملزم شان عرف ذیشان کو مجموعی طور پر 27 سال 3 ماہ قید بامشقت کی سزا سنائی۔
عدالت نے ملزم کو 15 لاکھ 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، مقدمہ تھانہ صدر خان پور میں درج کیا گیا تھا۔
عدالتی ریکارڈ میں کہا گیا کہ ملزم ایک نجی تعلیمی ادارے میں ٹیچر تھا، عدالت نے دستیاب شواہد کا جائزہ لینے کے بعد مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئےسزا کا حکم دیا ہے۔
