960226 38796028

ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری

لاہور: ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

شیڈول کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے لیے 24 امیدواروں کو 16 اور 17 جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے.
Untitled 2026 02 24T220324.254
اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز 13 جولائی کو منعقد ہوں گے، جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز 14 اور 15 جولائی کو لیے جائیں گے۔

جاری شیڈول کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جج کے عہدے کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز 16 اور 17 جولائی کو ہوں گے، جن میں مجموعی طور پر 24 امیدوار شریک ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے انٹرویو کمیٹی کی سربراہی جسٹس سید حسن اظہر رضوی کریں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سنیئر چیف جسٹس ہونے کے باعث تمام انٹرویوز کمیٹیوں کی رکن ہوں گی، دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے قائم کمیٹی کے چیئرمین جسٹس عامر فاروق ہوں گے۔

انٹرویو کمیٹیوں میں اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان بھی بطور رکن شامل ہوں گے، جبکہ سینیٹر فاروق حمید نائیک، سینیٹر سید علی ظفر اور محمد احسن بھون کو بھی کمیٹیوں کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں