literacy rate

شرحِ خواندگی میں‌پاکستان کے جنوبی ایشیا میں سب سے پیچھے ہونے کی رپورٹ جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات کےاعداد وشمارپرشرح خواندگی سےمتعلق فافن کی جنوبی ایشیائی ممالک پر جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کےمطابق پاکستان کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد ہے،جو جنوبی ایشیا کےدیگرممالک کے مقابلےمیں سب سےکم ہے.
Untitled 2026 02 01T191559.457
سال2018-19ء کےمقابلےمیں شرح خواندگی میں صرف 3 فیصد اضافہ ہوا ہے،جو انتہائی سست پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ کےمطابق پاکستان میں مردوں کی شرح خواندگی 73 فیصد جبکہ خواتین کی شرح خواندگی صرف 54 فیصدہے،جو واضح صنفی عدم مساوات کوظاہرکرتی ہے.

صوبائی سطح پرپنجاب میں شرح خواندگی سب سے زیادہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی،جبکہ بلوچستان میں یہ شرح سب سے کم 49 فیصد ہے۔

رپورٹ کےمطابق جنوبی ایشیامیں مالدیپ 98 فیصدشرح خواندگی کےساتھ سرفہرست ہے، جبکہ سری لنکامیں شرح خواندگی 93 فیصد،بھارت میں 87 فیصد اوربنگلا دیش میں 79 فیصد ہے،خطےکی اوسط شرح خواندگی 78 فیصد ہے،جبکہ پاکستان اس اوسط سے بھی خاصا پیچھے ہے۔
fafen 1
فافن کےمطابق نوجوانوں میں شرح خواندگی 77 فیصد جبکہ بالغ آبادی میں یہ صرف 60 فیصد ہے،آئین پاکستان کےآرٹیکل 25-اے کے تحت تعلیم کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،جبکہ پاکستان ایس ڈی جیز کےتحت معیاری تعلیم کا پابند ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں