WhatsApp Image 2025 04 01 at 01.03.50

شوہر سے جھگڑا؛ ماں نے تین بچوں کو زہر پلا دیا، 7 سالہ بیٹی جاں بحق

سیالکوٹ: کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ماں نے مبینہ طور پر اپنے تین بچوں کو زہر پلا دیا جس کے باعث اس کی سات سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر دو بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مبینہ طور پر خاتون کا بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد اس نے اپنے تین بچوں کو زہر دے دیا۔ زہر دیئے جانے والے بچوں میں سات سالہ ام عمارہ، نو سالہ محمد غازی اور تین سالہ محمد حمزہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق افسوسناک طور پر ام عمارہ زہر کے اثر سے جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد غازی اور محمد حمزہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے اہلخانہ شدید غم و غصے میں ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر بچوں کے چچا کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے اور ملزمہ سدرہ محسن موقع سے فرار ہو چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں