لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.
اجلاس میںییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کرتے ہوئے پنجاب میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا.
اس موقع پر ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دینے کے ساتھ 1100-ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء پر اتفاق بھی کیا گیا.
اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بریفنگ میںبتایا گیا کہ ای ٹیکسی سکیم میں حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی۔
اس طرحپنجاب میںپٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا اور مختلف نکات پرمزید رپورٹس طلب کر لی گئیں.
اجلاس میںاس منصوبے کے لئے ای چارجنگ سٹیشن کے لئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کرتےہوئے عوام کی سہولت کے مطابق روٹس کا تعین کرنے کی ہدایت کی.
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم بھی دیا.