405043 1248910 updates

پی ایس ایل 10: ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، شاہین آفریدی کپتان، ملتان سلطان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں

لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کو 4 سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا ہے۔

25 سالہ شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ وہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے دو ساتھی سکندر رضا اور فخرزمان بھی شامل ہیں۔
405043 9763084 updates
پی ایس ایل کی ٹیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی شامل ہیں جن میں حسن نواز، فہیم اشرف اور ابرار احمد شامل ہیں۔23 سالہ حسن نواز نے ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

ٹیم میں کراچی کنگز کے بھی تین کھلاڑی شامل ہیں جن میں کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس اور حسن علی شامل ہیں، جب کہ کنگز کے خوشدل شاہ 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان جنہوں نے 12 میچوں میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 449 رنز کے ساتھ بیٹنگ میں سرفہرست رہنے پر حنیف محمد کیپ حاصل کی وہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

پشاور زلمی کے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تاہم 4 سال قبل نئی بننے والی ٹیم اور گزشتہ 3 ٹورنامنٹس کا مسلسل فائنل کھیلنے والی ملتان سلطان اس سال نہ صرف پہلے راؤنڈ میں‌آخری نمبر پر رہی بلکہ نمایاں‌کارکردگی نہیں دکھانے کے سبب کوئی بھی کھلاڑی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں‌جگہ بنانے میں‌کامیاب نہیں‌ہو سکا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں