Untitled 2026 01 27T212300.557

سپریم کورٹ کے مقدمات کی ویڈیو لنک پر سماعت کےلئے ملتان ہائیکورٹ میں‌احتجاج

ملتان:جنوبی پنجاب میں‌سپریم کورٹ کے مقدمات کی ویڈیو لنک پر سماعت کے لئے ہائیکورٹ‌ملتان بینچ میں سہولت فراہم نہیں کرنے کے خلاف ہائیکورٹ ملتان بینچ میں‌احتجاجی مظاہرہ منعقد کر کے دھرنا دیا گیا.

ملتان کے مرد و خواتین وکلاء کی بڑی تعداد نے سابق صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی کی قیادت میں احتجاج کیا.
Untitled 2026 01 27T212308.552
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید ریاض الحسن گیلانی اور دیگر وکلاء کا کہنا تھا کہ دوسال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ملتان بنچ میں وڈیو لنک کی سہولت فراہم نہیں ہوسکی اور جنوبی پنجاب ہزاروں کےسائیلین کو اپنے مقدمات کی شنوائی کیلئے اسلام آباد جانا پڑتا ہے جس میں پیسے کے ساتھ ساتھ وقت بھی بہت ضائع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کے وکلاء سپریم کورٹ کے مقدمات کی سماعت بذریعہ ویڈیو لنک کرانے کے لیے دو بار سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے دھرنا دے چکے ہیں اس کے علاوہ ہائیکورٹ لاہور میں بھی انہوں نے دھرنا دیا تھا اور مذاکرات کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی۔کہ یہ سہولت بہت جلد فراہم کر دی جائے گی مگر تین ماہ گزرنے کے باوجود اس پر عمل نہیں ہو سکا.
Untitled 2026 01 27T212010.256
وکلاءنے مزید کہا کہ دو چیف جسٹسسز کے درمیان انتظامی معاملات کی وجہ سے مبینہ طور پر یہ صورتحال پیدا ہو رہی ہے،جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے ہزاروں وکلاء او رسائلین کو پریشانی کا سامنا ہے.

مظاہرے میں وکلاءنشید عارف گوندل، سید ذاکر نقوی، سید اقبال مہدی زیدی،سجاد حسین ٹانگرا، چوہدری عمر حیات ،خالد فاروق, ملک محمد نعیم اقبال، ملک جاوید چنڑ،رانا معراج خالد، ظفر اللہ وڑائچ، سجاد حسین سپرا، شاہد انصاری،ملک شاہد حسین,سید مصطفی عمران, سید مجتبی عثمان, محسن کاظمی, عمران محبوب, سمیرا صدیق ,نادرہ نور, فرزانہ سلیمان کنول اشرف,شمیم اختر ہنجرااور دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں