WhatsApp Image 2025 02 04 at 05.12.12

خوشحال پاکستان کشمیری عوام کے حقوق کی مؤثر آواز بن سکتا ہے:ذوالفقارانجم

ملتان:چیئرمین ایس ایم گروپ آف انڈسٹریز،ممبر نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ اینڈ ممبر بورڈ آف انویسٹمنٹ چوہدری ذوالفقارعلی انجم نے کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ہر ممکن ساتھ دیں گے۔ اہلِ کشمیر سات دہائیوں سے حقِ خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہر ظلم و جبر کے باوجود ان کے حوصلے بلند ہیں۔

بحیثیت صنعتکار، میں سمجھتا ہوں کہ معاشی استحکام کسی بھی قوم کی طاقت کا بنیادی ستون ہے۔ ایک مستحکم اور خوشحال پاکستان ہی کشمیری عوام کے حقوق کے لیے مؤثر آواز اٹھا سکتا ہے۔ ہماری صنعت، تجارت، اور معیشت مضبوط ہو تو ہم عالمی سطح پر کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام پر جاری ظلم و ستم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلایا جائے۔کشمیر ہماری شہ رگ ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، اور ہمیشہ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں