Suprm Crt 2

پنجاب میں‌شام کی عدالتیں‌شروع کرنے کی تجویز

اسلام آباد:پنجاب میں‌انصاف کی فوری فراہمی اور زیرالتواء مقدمات کے خاتمے کے لئے شام کی عدالتوں‌کے قیام کی تجویز زیرغور ہونے کا مراسلہ سوشل میڈیاپر زیرگردشی ہے.

WhatsApp Image 2025 02 08 at 00.10.32اس مراسلے کے تحت اعلیٰ‌حکام کی جانب سے پنجاب کی ضلعی عدلیہ کےججز سے رائے معلوم کی گئی ہے کہ جو ججز شام کے اوقات میں‌قائم
ہونے والی عدالتوں‌میں‌بھی ازخود فرائض سرانجام دیناچاہتے ہوں‌،وہ اپنی رائے سے آگاہ کریں.

اس ضمن میں‌وکلاء کےمطابق شام کی عدالتوں‌کے قیام کی تجویز پہلے
بھی زیرغور آ چکی ہےلیکن اس کا میکانزم قائم کرنے میں‌بہت سی مشکلات کاسامناہے،کیونکہ اگرموجود ججز سے کام لیاجائے تویہ ان پر بوجھ ہو گا،اور اگر دوسرے ججز بھرتی کئے جائیں‌تو اس کے لئے کثیر سرمایہ درکارہو گااورسب سے مشکل مرحلہ وکلاءکی دستیابی کاہے.

تاہم عدلیہ کی جانب سے کسی اعلان اور تجویز کے بعد ہی اس کے قیام کا رخ سامنے آسکے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں