395288 2151745 updates

پشاور:8 لاکھ فالوورزرکھنے والی ٹک ٹاکرمردہ حالت میں‌پائی گئی

پشاور:معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب گھر میں‌مردہ حالت میں‌پائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس سے خاتون ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت سیما گل عرف سائیکو ارباب کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔

پولیس نے سیما گل کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔

مذکورہ ٹک ٹاکر کے صرف ایک ٹک ٹاک سوشل اکاؤنٹ پر 8 لاکھ فالوورز موجود ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں