journalist protest

پیکاقانون:صحافیوں کا کل سے ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے کہا ہےکہ کل سے ملک بھر میں صحافیوں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے،یہ بھوک ہڑتالی کیمپ 12 سے 14 فروری تک لگائے جائیں گے۔
افضل بٹ کا کہنا ہے کہ کالے قانون کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی۔

پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی تمام یوجیز اپنے اپنے شہروں میں پریس کلبوں کے باہر روزانہ 6 گھنٹے کا کیمپ لگائیں گی۔ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتالی کیمپوں میں سول سوسائٹی، وکلاء، سیاسی رہنمااور ٹریڈ یونینز کے نمائندےبھی شریک ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں