پاکپتن: معمولی تلخ کلامی پر 8 سالہ بچے کے ہاتھوںماں کا قتل ہو گیا، بچے نے قینچی کا وار کرکے ماں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا.
پولیس کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا کہ محلّہ گلزار آباد میں ماں کی ڈانٹ پر بچے نے قریب رکھی قینچی سے ماںپر وار کردیا.
ماںسلائی کڑھائی کرکے بچے کا پیٹ پالتی تھی، کام کے دوران تنگ کرنے پر بچے کو ڈانٹا تو بچے نے قریب پڑی قینچی ماںکے پیٹ میںمار دی.
پو لیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال مُنتقل کردیا، جبکہ بیانات ریکارڈکرنے کے ساتھ دیگر ضروری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔