pak vs aus

چھٹی کے دن پاکستان کے دو میچ؛ ایک میں بیٹنگ، دوسرے میں‌باؤلنگ جاری

ویب نیوز:پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو208رنز کا بڑا ہدف ہدف دے دیا۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 207 ربز بنائے، صائم ایوب 37 گیندوں پر 56 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ خواجہ نافع 21،فخززمان 10، سلمان آغا5رنز بناسکے۔

بابراعظم نے میچ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی 38 ویں ففٹی سکور کی، بابراعظم 50 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ شاداب خان نے 19 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔
pakistan u19one
آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔، یہ اہم مقابلہ آج زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالصبحان سب سے نمایاں بولر رہے جنہوں نے 9.5 اوورز میں 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد صیام نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد حسین، مومن قمر، علی حسن بلوچ اور علی رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے 253 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا، اگر ایسا نہیں ہوسکا تو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ اور یونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں