397908 3380136 updates

افغانستان کے ساتھ پاکستانی شہریوں کا آئندہ ہفتے سے امریکہ میں داخلہ بند ہونیکا امکان،افغان سیٹل کے لئے بھی پریشانی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے باعث پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا آئندہ ہفتے سے امریکہ میں داخلہ بند ہو نے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ مختلف ملکوں میں سکیورٹی اور جانچ پڑتال کے نظام کا جائزہ لے رہی ہے، اس نظرثانی کے نتیجے میں مختلف ملکوں سے آنے والوں کا امریکہ میں داخلہ بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر کی طرف سے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا گیا تھا جس میں امریکی سلامتی کو خطرات کی نشاندہی کے لیے امریکا آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال کو ضروری قرار دیا گیا، ٹرمپ نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی تھی کہ کمزور اور ناقص جانچ پڑتال والے ممالک کی فہرست فراہم کی جائے جن پر جزوی یا مکمل پابندی کا اطلاق کیا جانا چاہیے۔

خیال رہےکہ صدر ٹرمپ کے سابق دور اقتدار میں‌بھی مسلم ممالک عراق، شام، لبنان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں‌پر امریکہ آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی.

خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان اور پاکستان پر مکمل سفری پابندی کی تجویز دی جا سکتی ہے، نئی پابندیوں سے وہ ہزاروں افغان بھی متاثر ہو سکتے ہیں جنہیں امریکا میں بسانے کے لیے کلیئرنس مل چکی ہے۔

طالبان کے انتقام کے ڈر سے امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے افغان باشندوں کو پناہ گزین یا خصوصی ویزے پر امریکا میں بسانے کا فیصلہ ہوا تھا اور ان کے پاس امریکی ویزے بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں