لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے 22 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری احکامات کے مطابق سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھاعلی نواز کو سینیئر سینیئر ایڈیشنل رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ جبکہ ان کے پیش رو عابد رضوان عابدکوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصورتعینات کردیاگیا.
سپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت ملتان سید اصغر علی کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی،جج بینکنگ کورٹ ون ملتان ناصر حسین کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور تعینات کردیا گیا.
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی قمر سلطان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا تعینات کر دیا اور سیینئر جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور سردار محمد اقبال ڈوگر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی تعینات کر دیاگیا.
تعیناتی کے منتظرمحمد عباس کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی جی خان،ان کے پیش رو عاصم منصور کو نئی آسامی اوایس ڈی سیشن کورٹ لاہورتعینات کر دیاگیا.
پریڈائڈنگ آفیسر کنزیومرعدالت ڈی جی خان محمد اکرم کوڈسٹرکٹاینڈ سیشن جج راولپنڈی،پریذائڈنگ آفیسرپنجاب لیبرکورٹ ڈی جی خان شاہد اسلام کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن بہاولپور جبکہ ان کے پیش رومحمد سرفراز اختر کو نئی آسامی اوایس ڈی سیشن کورٹ لاہورتعینات کر دیاگیا.
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پورخاورراشد کونئی آسامی اوایس ڈی سیشن کورٹ لاہورتعینات کر دیاگیا.
فاضل ججز کو 17 اکتوبرتک نئی جائے تعیناتی کا چارج سنبھالنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے.