WhatsApp Image 2025 02 21 at 05.43.29

عامرلیاقت کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر نامزدافرادکی تعمیل کرانے کا حکم

کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں‌دانیہ شاہ کی جانب سے عامرلیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہیں‌کرنے کے خلاف دائردرخواست پرسماعت کی گئی.

پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی کہ درخواست میں‌عامر لیاقت کے جن ملازمین کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے،ان کے موجودہ پتے نہیں مل رہے ہیں .اس لئے نامزد افراد کاپتہ نہیں‌ہونے وجہ سے نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی ہے.

دانیہ شاہ کےوکیل لیاقت خان گبول نے بیان دیاکہ پولیس غط بیانی سے کام لے رہی ہے،کیونکہ پولیس نے ماتحت عدالت میں تمام نامزد افراد کے بیانات کی نقول اور مکمل پتے جمع کرائے تھے.

فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر نامزد افراد سےنوٹس کی تعمیل کرانے کے ساتھ ان کے بیانات کی نقول بھی پیش کرنے ہدایت کی ہے.

دانیہ شاہ کی جانب سے دائر درخواست میں‌مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ میری عامر لیاقت سے شادی 5 فروری 2022ءکو ہوئی تھی. 24 اپریل 2022ء کو لودھراں اپنے گھر والوں سے ملنے گئی ہوئی تھی کہ 9 جون 2022ء کو عامر لیاقت کے انتقال کامعلوم ہوا.

دانیہ شاہ کے مطابق الزام علیہ ممتاز ،علی جاوید ،ثاقب و دیگر ملازمین میری عامر لیاقت سے شادی پر خوش نہیں تھے.اس لئے ان نامزد افراد کے خلاف عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے.

قبل ازیں‌ضلعی عدالت کی جانب سے دانیہ شاہ کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی.

اپنا تبصرہ لکھیں