lhc 1

لاہور ہائیکورٹ کے9 نامزد ایڈیشنل ججز کاحلف،روسٹر اور سنیارٹی لسٹ جاری

لاہور:ہائیکورٹ کے 9نامزد ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ججز سے ان کےعہدوں کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے لان میں منعقد ہوئی ۔ تقریب حلف برداری میں پرنسپل سیٹ پرموجود ججز ، لاء افسران اور عدالتی عملہ نے شرکت کی۔ تقریب حلف برداری میں بار عہدیداران اور ججز کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے ۔ نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد ججز کی تعداد 34 سے بڑھ کر 43 ہوگئی ۔تاہم عدالت عالیہ لاہور کو ابھی بھی سترہ ججز کی کمی کا سامنا ہے۔

حلف اٹھانے والے ججز میں سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان شامل ہیں ۔ جسٹس سردار اکبرعلی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس نے حلف اٹھایا ۔ جسٹس سید احسن رضا کاظمی اور جسٹس محمد جواد ظفر،جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد اور جسٹس چوہدری سلطان محمود نےبھی حلف اٹھایا ۔WhatsApp Image 2025 02 09 at 23.48.53 1فاضل ججز کے حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس کے حکم پر روسٹر جاری کردیا گیا ہے.جس میں‌فاضل ججزآج سے ہی پرنسپل سیٹ لاہور پر فرائض سرانجام دیں‌گے.

اپنا تبصرہ لکھیں