ambulance 1122 file photo

ملتان:خاتون کو اپنے گھر میں تیز دھار آلے سے بے دردی سے قتل کر دیا گیا

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں گھر کے اندر خاتون کو قتل کردیا گیا۔

واقعہ تھانہ گلگشت کے علاقہ میں مبینہ طور پرڈکیتی واردات کے دوران پیش آیا، مقتولہ پروین کو تیز دھار آلہ کے وار سے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
433101 6989310 updates 1
اہل علاقہ کے مطابق 38 سالہ پروین زوجہ عرفان نواب پور روڈ پر گھر میں اکیلی رہتی تھی ، نامعلوم شخص گھر میں گھسا اور تیز دھار آلہ سے شدید زخمی کردیا۔

بعد ازاں پروین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہیں ہوسکی،جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کی دو شادیاں تھیں اور کوئی اولاد نہ تھی، وہ گھر میں اکیلی رہتی تھی.

پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی، واقعہ قتل ہے یا دشمنی کا معاملہ ہے، جس کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں