WhatsApp Image 2025 02 05 at 10.12.48

ملتان یونین آف جرنلسٹس:شہادت حسین صدر،مظہر خان جنرل سکرٹری منتخب

ملتان:یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں‌منعقد ہوئے،انتخابی عمل چیئرمین الیکشن کمیٹی طاہرندیم کی سرپرستی میں مکمل ہوا.کامیاب امیدواروں‌اوران کے حامیوں‌نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالنے کے ساتھ مٹھائیاں‌ تقسیم کیں.

انتخابی نتائج کے مطابق صدارت کے عہدے پر ملک شہادت حسین نے 122 ووٹ جاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مدمقابل رانا شاہد نے 104 ووٹ حاصل کئے.WhatsApp Image 2025 02 05 at 10.13.44

نائب صدارت پرطارق انصاری 137 اور شاہد سٹھو 123 ووٹ‌ لے کر کامیاب قرار پائے،نیاز گل نے87 اور راؤ شکیل نے 64 ووٹ‌حاصل کئے.

جنرل سیکرٹری کے عہدے پر مظہرخان 187 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،ان کے مقابلے میں‌محمدعامر حسینی 36 ووٹ حاصل کر سکے. جوائنٹ‌سیکرٹری کے لئے غلام دستگیر چوہان 159 اور رانا بلال 132 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،اس سیٹ پر ادریس چانڈیہ 64 ووٹ‌حاصل کر سکے.

فنانس سیکرٹری کے لئے سعید مکول 146 ووٹ‌لے کر کامیاب ہوئے اور ان کے مقابلے میں‌غلام رسول گرمانی 74 ووٹ حاصل کرسکے.

WhatsApp Image 2025 02 05 at 10.13.44 1مجلس عاملہ کی 10 نشستوں‌پر منصورعباس189، ناصر ظہیر 181،وسیم خان بابر 174، مکرم علی خان 170، رانا عرفان الاسلام 162، تنویر گیلانی 161، صالحہ ملک 147، انیلہ اشرف 137،وسیم خان 134 اور اظہر حسین 130 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے.اس عہدے پر شہریارفرید122، شیخ‌نعیم 120 اور محمد عمران ساگر67 ووٹ‌لے کر ناکام رہے.

اپنا تبصرہ لکھیں