ملتان:ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کےلئے12 نشستوں پر32 امیدواروںنےکاغذات نامزدگی جمع کرادئیےہیں.ان امیدواروںکی سیکرٹری بارانیس مہدی نےفہرست جاری کر دی ہے.
فہرست کے مطابق صدارت اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ صدارت کی نشست پر اظہر خان مغل اور چوہدری عمر حیات، جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر محمد علی صدیقی اور صفدر حسین سرسانہ سیال نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
نائب صدرات کی نشست پر حافظ محمد شعیب قریشی ،شاہد حسین گھلو،ملک زاہد کبیر کھاکی اور منیر احمد شاہد راجپوت نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔فنانس سیکرٹری کی نشست پر احمد رضا تھہیم، سید محمد حنیفہ عباس، عون رضا انجم گوپانگ نے کاغذات جمع کرائے ہیں.
لائبریری سیکرٹری کی نشست پر دو خواتین تنزیلہ شفیق اور سمیرا انجم مدمقابل ہیں۔
ایگزیکٹو ممبران کی سات مخصوص نشستوں پر 19 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں.کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے امیدواروں کے ساتھ سپورٹران کی بھی بڑی تعداد موجود رہی،جس ہائیکورٹ کے اطراف گہما گہمی کا سماں رہا،امیدواروں کے حامیوںکی جانب سے سپورٹران کے لئے ناشتے کا اہتمام بھی کیاگیا تھا.