WhatsApp Image 2026 10 05 at 08.11.00

ملتان: بینک لاکر سے خاتون ڈاکٹر کا 80 تولے سونا غائب، احتجاج پر مینیجر فرار

ملتان:نجی بینک میں انوکھی واردات کےباعث خاتون ڈاکٹر کسٹمر کے لاکر سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کا 80تولہ سونا غائب ہوگیا۔

متاثرہ خاتون ڈاکٹر (م-ظ)کاکہنا ہےکہ اس کا بوسن روڈ ملتان پر واقع نجی بینک (ا-ب) میں‌اکاؤنٹ اور لاکر ہے.
901fca6b 6425 420b 9f7c 920beda3738f
آخری بار 4 جون 2026ء کو لاکر استعمال کیا، پھر یکم اکتوبر کو چیک تو لاک نہیں کھل سکا جبکہ آج چیک کرنے پر لاکر خالی نکلا ہے.

متاثرہ خاتون کے مطابق اس کےلاکر سے سونا غائب ہونے کےبعد اس نے احتجاج کیا تو بینک منیجر کوئی وضاحت یا جواب دینے کی بجائے فرارہوگیا.

خاتون کے مطابق کچھ دن پہلےلاکر چیک کرنے آئےتو چابی نہیں لگ رہی تھی،آج بینک آکر لاکر چیک کیا تو خالی تھا۔

متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع کرلیا،پولیس نے سونا غائب ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں