Untitled 2026 02 11T205406.283

سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد

پشاور: سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔
427533 2808083 updates
صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کو خط لکھتے ہوئے مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفاتر میں ملاقات پر پابندی لگا دی۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم کے خط میں کہا گیا کہ تمام ڈپارٹمنٹس میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے ، خاتون فیکلٹی ممبر طالبات کے مسائل اور شکایات سن کر ازالہ کریں گی ۔

خط میں کہا گیا کہ تمام جامعات سال میں کم از کم ہر سہ ماہی میں سیمینار کریں،جس میں طالبات کو ہراسانی سے تحفظ کے ایکٹ کے بارے میں آگاہی دی جائے ۔

حکومت کی جانب سے یہ اقدام طالبات کو تحفظ دینے اور ہراسانی کے واقعات کے خاتمہ کے لئے عمل میں‌لایا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں