WhatsApp Image 2025 02 07 at 01.14.24

وکلاءنے احتجاج کو دلچسپ بنادیا،اظہاریکجہتی کے لئے ہڑتال بھی جاری

حٰیدرآباد:وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر ایس ایس پی کے تبادلے کے لئے وکلاء کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.

حیدرآبادبارایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل ہڑتال اور ایس ایس پی کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کے اعلان پر اظہار یکجہتی کے لئے کراچی بارایسوسی ایشن آج بروز جمعہ مکمل ہڑتال کی گئی ہے.

وکلاء احتجاج کے لئے ایس ایس پی دفتر پہنچے تو پولیس نے ایس ایس پی دفتر کا دروازہ بند کردیا، جبکہ دروازے کے باہر کئی تھانوں‌کےپولیس افسران کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اور وکلاء کو اندر داخل ہونے سے روک دیاگیا.

وکلاء نے ایس ایس پی دفتر میں‌داخلے سے روکنے پر نعرے بازی کے دوران دروزہ کھلوانے کے لئے لہک لہک کرگانا شروع کردیا،جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی .

وکلاء کے دلچسپ احتجاجی انداز پر پولیس افسران نے خودکو سنجیدہ رکھنے کی پوری کوشش کی،تاہم چند افسران مسکراتے رہے.

واضح‌رہے کہ ایک وکیل کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ ایس ایس پی کے تبادلے تک پہنچ چکا ہے،جو ابھی تک جاری ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں