395045 5077741 updates

وکلاء نےتذلیل کی،حیدرآباد کے ایس ایچ اوز نے احتجاجاً چھٹی کی درخواست دیدی

حیدرآباد:سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے چار اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز)نے احتجاجاً ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی۔پولیس افسران کے مطابق وکلاء کی گالیوں سے پولیس کا امیج متاثر ہوا ہے .

پولیس کے محکمے کی تذلیل کی گئی،کرمنل مائنڈ کے لوگ طعنہ دے رہے ہیں،پولیس کا وقارمجروح ہوا ہے: 4 ایس ایچ اوز نے خط لکھ دیا—

چھٹی کی درخواست دینے والوں میں انسپکٹرجنید عباس ایس ایچ او تھانہ مارکیٹ، انسپکٹر عبدالرزاق پٹھان ایس ایچ او تھاناکینٹ، انسپکٹر طاہر حسین مغل ایس ایچ او بی سیکشن اور انسپکٹرمحمد فہیم فتح انچارج لطیف آبادشامل ہیں۔ایس ایچ اوز کا چھٹی کی درخواست میں کہنا ہے کہ وکلا نے اپنے ناجائز مطالبات منوانے کیلئے ایس ایس پی آفس میں دھرنا دیا۔انہوں نے کہا کہ وکلا کی دھمکیوں اور گالیوں سے پولیس کا امیج متاثر ہوا، فرائض کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وکلاء نے ایس ایس پی آفس میں دھرنا دیا تھا اور مقدمہ واپس لینے کی یقین دہانی پر وکلا نے احتجاج ختم کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں