WhatsApp Image 2025 02 06 at 09.27.40

وکلاء اتحادکامیاب،ایس ایس پی رخصت پر روانہ

حیدرآباد:وکلاء کا پولیس کے خلاف جاری احتجاج کامیابی کے ساتھ ختم ہو گیا،سندھ پولیس کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد کو رخصت پر روانہ کر دیا گیا ہے.

وکلاء کی جانب سے کئی روز سے جاری احتجاج اور ہڑتال میں‌وکیل کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے اورناروارویے پر ایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے کا مطالبہ کیاگیاتھا.

جس کے بعد سندھ پولیس کی جانب سے ایس ایس پی کی رخصت منظور کرنے کے ساتھ ہیڈکوارٹر بھی چھوڑنے کی اجازت دیتے ہوئے رخصت پر روانہ کرنے کا مراسلہ جاری کردیاہے.

حیدرآباد بار ایسوسی ایشن کے احتجاج پر کراچی بارایسوسی ایشن کے علاوہ پنجاب بارکونسل،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور سابق صدر ہائیکورٹ‌ بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض‌الحسن گیلانی نے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئےبھرپورساتھ دینے اور حکومت سندھ سے حیدرآباد بارایسوسی ایشن کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیاتھا.

اپنا تبصرہ لکھیں