Untitled 2025 06 04T234510.554

18 سال سے کم بچوں کی شادی پر پابندی کا قانون وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج

اسلام آباد: 18 سال سے کم بچوں کی شادی پر پابندی کے قانون کو وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف زرداری نے 30 مئی کو ’اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل‘ پر دستخط کرکے اس کی منظوری دی ہے.

شہری شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2025 خلاف قرآن، حدیث اور آئین کے خلاف بنایا گیا ہے، درخواست میں قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

درخواست میں‌مزید کہا گیا ہے کہ شادی سے متعلق قانون میں قید بامشقت کی سزا رکھی گئی ہے جوکہ خلاف آئین و قانون ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قرآن و سنت کے منافی قانون کو کالعدم قرار دیا جائے اور ریاست کو اس قانون کے تحت مقدمہ درج کرنے سے روکا جائے۔

مذکورہ درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے مقرر کرنے کے بعد باقاعدہ سماعت کی جائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں