لاہور: مناواں میں پولیس اہلکار کی ذہنی معذور خاتون سے زیادتی کا معاملہ میںقانون کے برعکس اقدامات اور تفتیش پر پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے نوٹس لے لیا.
پراسیکیوٹرجنر ل پنجاب سیدفرہادشاہ نے کیس کو ہائی پروفائل قرار دیتے ہوئےمبینہ زیادتی کی شکار خاتون کو تاحال تھانے میں رکھنے پر پراسیکیوٹر جنرل نےتفتیشی افسر پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ زیادتی کا شکار خاتون متاثرہ ہے،توپھر اسےملزموں کی طرح تھانے کیوں رکھاگیاہے۔
فرہاد شاہ نےتفتیشی افسر سے استفسارکرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو فوری طور پر دارالامان منتقل کرنےکا حکم دےدیا.پراسیکیوٹرجنرل نےقرار دیاکہ باوردی پولیس اہلکار نے سرکاری رائفل کےزور پر زیادتی کی،لیکن تفتیش میںملزم کی یونیفارم اور سرکاری رائفل کو قبضے میں کیوں نہیں لیاگیا۔
سید فرہاد شاہ نےکہاکہ ملزم پولیس اہلکارکےخلاف مقدمہ میں ذیادتی کی دفعات کیوں شامل نہیں کی گئیں۔پراسیکیوٹر جنرل نے مقدمہ میںذیادتی کی دفعات شامل کرنے کا حکم دینے کے ساتھ تفتیشی افسر کو ناقص تفتیش پر شوکاز نوٹس جاری کردیااورہدایت کی کہ معاملے کی شفاف تحقیقات سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کرےگا۔