لاہور: ہائیکورٹنے پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں 40 سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی تقرری کی منظوری دے دی ہے.
لاہور ہائیکورٹکی چیف جسٹس اور ججز کمیٹی نے امتحانی کمیٹی کی سفارشات، تمام قانونی و ضابطہ جاتی تقاضے مکمل ہونے اور میڈیکل کلیئرنس حاصل ہونے کے بعد، 40 امیدواروں کو پنجاب میں بطور سول جج کم مجسٹریٹ (BS-17) تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس ضمن میںجاری نوٹیفکیشن کے مطابق سنیارٹی میں ملتان سے امیدوار محمدمزمل ملک ولد ملک اللہ دتہ انجم پہلے نمبر پر ہیں.
اس کے علاوہ ملتان سے خرم مجید، جھنگ سے معاذ علی، رحیم یار خان سے محمد احسن رضا، محمد عثمان، راجن پور سے وجیہہ زینب، بہاولنگر سے قمر الاسلام منتخب ہونے والوںمیں شامل ہیں.
اس فہرست میںزیادہ تر امیدواروں کا تعلق لاہور، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے ہے.

