اسلام آباد:لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل 6 فروری کوسپریم کورٹ میں ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ میں دس ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے جبکہ اجلاس سپریم کورٹ کے کمیٹی روم میں دوپہر دو بجے منعقد ہو گا ۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کو ایڈیشنل ججز کے لیے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں جن میں چار ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلا شامل ہیں۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ سیشن ججز قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور ابہر گل خان کے ناموں پر غور ہوگا۔
اس کے علاوہ جنوبی پنجاب سے وکلاءمحمد اورنگ زیب خان، محمد نوازش علی پیرزادہ،بشریٰقمر،ملک جاوید اقبال وینس، ملک وقارحیدراعوانَ،مغیث اسلم ملک،کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق،وکلاءعدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرینانور راجہ، اسد محمود عباسی، عاصمہ حامد سمیت دیگر کے نام بھی زیر غور آئیں گے۔
اجلاس میں اقبال احمد خان، سلطان محمود اور غلام سرور سمیت دیگر امیدواروں کے ناموں پر بھی فیصلہ کیا جائے گا۔