lahore high court 2

جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائیکورٹ میں‌مزیدتعیناتیوں کیلئے نامزدگیاں طلب کرلیں

اسلام آباد:لاہورہائیکورٹ میں مزید4ججزتعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن نے نامزدگیاں 13 فروری تک طلب کرلیں۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 4ایڈیشنل ججزپنجاب کی ضلعی عدلیہ سے لئے جائیں گے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نےتعیناتیوں کیلئے نامزدگیاں13 فروری تک طلب کرلی گئی ہیں، جوڈیشل کمیشن کی جانب سےارکان کو آگاہ کر دیاگیا ہے۔

6 جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فروری کے اجلاس میں مزید4ججز تعینات کرنےکا فیصلہ ہوا ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی مشاورت سے چاروں جج ضلعی عدالتوں سے لانے کا فیصلہ ہواہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں