whatsapp image 2024 08 03 at 13 1 1

اسلام آباد ہائیکورٹ؛پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز جج کو بھی نہیں ملے، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 48گھنٹوں میں ہائیکورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈکرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی سی ایل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران احکامات جاری کیے۔عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بارز کو بھی رولز کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
Untitled 2026 01 14T215838.117
دوران سماعت عدالت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز سے متعلق وکیل سےاستفسار کیا جس پر وکیل نے اس کی تفصیلات سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز حاصل کرنے کے لیے درخواست دے رہے ہیں.

اس پر جسٹس محسن اختر نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے وہ ہائیکورٹ رولز بنائے جو ہمیں بھی نہیں ملے، میں جج ہوں اور مجھے نہیں ملے، آپ کو کیسےملیں گے، فل کورٹ نے رولز منظور کیے لیکن باہر نہیں نکالےگئے۔

فاضل جج نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ایک سیکریٹ ڈاکومنٹ ہے، آپ رولز کی فراہمی کے لیے رجسٹرار کو لکھ دیں۔

فاضل جج نے قرار دیا کہ 48گھنٹوں میں رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنےکی ہدایت کردی ہے، حکم پر عمل نہیں ہوا تو آپ کریمنل پروسیجر فائل کردینا، میں رجسٹرار کوبلالوں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں