sana yousaf

اسلام آباد: معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو فائرنگ کر کے جان سے مار دیا گیا

اسلام آباد: کے علاقے تھانہ سنبل کی حدود میں ٹک ٹاکر کو قتل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو گھر میں آئے مہمان نے ہی گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہو گیا.

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا اور ملزم کی گرفتاری سمیت دیگر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے.

ثناءیوسف کا تعلق اپر چترال سے ہے، جو عارضی طور پر اسلام آباد میں‌رہائش پذیر تھی اور ایک مہمان گھر میں‌ملنے آیا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ رواں‌برس پنجاب، اسلام آباداور کے پی کے میں‌کئی ٹک ٹاکر خواتین کو قتل کرنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں