petrol 1

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافہ کیا گیاہے، پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں