Untitled 2025 08 22T200211.793

کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی،زبان کاٹنے، میڈیکل طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے واقعات

نمائندگان:سانگھڑمیں گاؤں کے وڈیرے کے بیٹےنے 14 سالہ لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا ڈلا اور لڑکی کی زبان تیز دھار آلے سے کاٹ دی۔

سانگھڑ تھانہ چوٹیاریوں کی حدود میں واقعہ کے فوراً بعد ورثاء لڑکی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لیکر گئے، جہاں طبی امداد کے بعد ہسپتال حکام نے ورثاء کو لڑکی کو ہسپتال میں داخل کرنےکا مشورہ دیا لیکن ورثاء بغیر کسی میڈیکل کے اچانک ہسپتال سے چلے گئے۔

دوسری جانب ایس ایچ او اعظم بھنگور نے بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع ملنےپر ورثاء سے تفصیلات لی ہیں، رپورٹ درج کرکے ورثاء کومیڈیکل سرٹیفکیٹ کیلئے لیٹر جاری کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے، اگر ورثاء نے مقدمہ درج کرایا تو قانونی تقاضے پورے کرکے ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Untitled 2025 08 22T200533.298
لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق طالبہ ایم بی بی ایس کے چوتھے سال میں زیرِ تعلیم ہے۔

واقعے کے بعد طالبہ کو فوری طور پر میو ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا، جہاں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہے۔

انتظامیہ کے مطابق طالبہ کی ذہنی صحت کے پیش نظر ماہرِ نفسیات اس کی نگہداشت کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں